ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہاکی ٹیم اور بھوکن لال کو چھوڑ کر اولمپکس میں پہلے دن ہندوستان کو ملی مایوسی

ہاکی ٹیم اور بھوکن لال کو چھوڑ کر اولمپکس میں پہلے دن ہندوستان کو ملی مایوسی

Sun, 07 Aug 2016 19:37:54    S.O. News Service

ریو دی جنیریو، 7؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مرد ہاکی ٹیم اور فوج کے روور دتو ببن بھوکن لال کو چھوڑ کرہندوستان کے لیے ریو اولمپکس کا پہلا دن مایوس کن رہا ہے جس میں لینڈر پیس کے شروع میں ہی الوداعی بھی شامل ہے۔مرد ہاکی ٹیم نے اولمپکس میں پہلا لیگ میچ نہیں جیت پانے کا 12سال پرانا کلنک دھو دیا۔وہیں بھوکن لال مردوں کے سنگلز اسکل میں اپنی ہیٹ میں تیسرے مقام پر رہ کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ان دونوں کو چھوڑ کر ہندوستانی ٹیم کو فائرنگ، ٹینس، ٹیبل ٹینس اور ویٹ لفٹنگ میں مایوسی ہی ہاتھ لگی۔ٹینس میں پیس کا دوسرا اولمپک تمغہ جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔پیس اور روہن بوپنا کی جوڑی مرد ڈبلز کے پہلے دور میں پولینڈ کے مارسن ماٹکووسکی اور لوکاس کبوٹ سے 4-6، 6-7سے شکست کھاکر باہر ہو گئی۔ریکارڈ ساتویں اور شاید اپنے آخری اولمپکس میں کھیل رہے پیس اپنی مایوسی نہیں چھپا پائے۔انہوں نے پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد کہا کہ وہ ایک آسان نشانہ بن گئے ہیں اور اس وجہ سے کہیں لوگ ان کے پیچھے پڑے رہتے ہیں ہیں۔بعد میں خواتین ڈبلز میں دنیا کی نمبر ایک جوڑی کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کی ناتجربہ کار جوڑی دار تھومبارے کو پہلے راؤنڈ میں ہی شہائی چیانگ اور شہای پینگ کی چینی جوڑی کے ہاتھوں دو گھنٹے 44منٹ تک چلے میچ میں آخر میں ان 6-7، 7 -5، 5-7سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ٹینس میں ہندوستانی چیلنج اب مکسڈ ڈبلز پر ٹکی ہے جس ثانیہ اور روہنا بوپنا کھیلیں گے۔ہندوستان کے لیے بنیادی طور پر اسی مقابلے میں تمغے کا امکان تھا۔
نشانہ بازی میں بھی مایوسی ہاتھ لگی۔جیتو رائے مردوں کی دس میٹر ایئر پسٹل کے فائنل میں آٹھویں نمبر پر رہے جبکہ اپوروی چدیلا اور ایونکا پال کوالیفکیشن دور میں ہی باہر ہو گئی۔تمغے کے مضبوط دعویدار مانے رہے جیتو رائے فائنل میں 78.7پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہے،وہ ابتدائی دور میں 46نشانے بازوں میں چھٹے نمبر پر رہے تھے،بہت چوٹی کے نشانے بازوں کے سامنے ان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔اسی مقابلے میں ہندوستان کے دوسرے شوٹر گرپریت سنگھ فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے۔خواتین کی دس میٹر ایئر رائفل میں اپوروی اور ایونکا کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔اپوروی نے 51شرکاء کے درمیان کل 411.6پوائنٹس کے ساتھ 34واں اور ایونکا نے 403پوائنٹس کے ساتھ 47واں مقام حاصل کیا۔ٹیبل ٹینس میں اچتا شرت کمل سمیت چاروں ہندوستانی کھلاڑی پہلے راؤنڈ میں ہی ہار کر باہر ہو گئے۔موما داس کو صرف 21منٹ میں ہیں 0-4سے شکست جھیلنی پڑی۔ان کے علاوہ باقی تینوں کھلاڑیوں نے کم سے کم ایک گیم جیت لیا۔شرت اور سومیجیت دونوں نے مخالفین سے ایک ایک کھیل چھینے لیکن انہیں 1-4سے شکست جھیلنی پڑی۔پہلی بار اولمپکس میں کھیل رہیں مکا بترا نے باقی کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی 2-4سے ہار گئی۔دلچسپ طور پر اولمپک ٹیبل ٹینس میں ہندوستان کا سفر صرف 139منٹ یا دو گھنٹے، 19منٹ کا رہا۔


Share: